File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بیس
کراچی اٹھائیس
پشاور اٹھارہ
گلگت اور مری نو
کوئٹہ گیارہ
اور مظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ لیہہ،پلوامہ اورشوپیاں میں موسم جزوی ابرآلوداورسردرہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ ، پلوامہ اور شوپیاں چھ، جموں سترہ اور لیہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔