گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو تحفظ امن عامہ آرڈیننس 1960ء کے سیکشن تین ایک کے تحت اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ضلع کی سطح پر مؤثر احتیاطی اقدام کو یقینی بنانا، انتظامی تاخیر کو کم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔