گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اس کے قدرتی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جلد پشاور کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی ترقی کے لیے قلیل اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا کہ تجاوزات مافیا کی سہولت کاری میں ملوث عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔