Wednesday, 28 October 2026, 02:09:49 pm
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاک، قطر تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت
October 28, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکـ قطرتجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کا ایک اجلاس قطر میں ہوا۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے، سرمایہ کاری اور اہم معاشی شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے قطری سرمایہ کاروں کو رابطہ کاری کے منصوبوں، آئی ٹی، بحری شعبے اور آٹوسیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کئے۔