وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وہ آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کوفروغ دینے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور یورپی و امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی بانڈز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔