سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے ملائیشیا کے ساتھ اقتصادی تعاون مضبوط بنانے، دوطرفہ تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری میں شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملائیشیا پاکستان بزنس انگیجمنٹ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانا تھا۔
قیصر احمد شیخ نے ملائیشیا کے ساتھ ملکر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دوطرفہ دیرینہ تعلقات کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کیا جا سکے۔
ملائیشیا کے سفیر محمد اظہر مز لان نے پاکستان کے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو ملائیشیا میں، خصوصا حلال گوشت کے شعبے میں، مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔