Sunday, 25 October 2026, 01:55:15 pm
 
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کا فیصلہ
October 25, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کے لیے پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت انٹرلوپ ہولڈنگز اور ترکیہ کی Rella Gida کمپنیاں مشترکہ طور پر جدید ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کریں گی۔

یہ پلانٹ پنیر، مکھن اور وے پروٹین تیار کرے گا، جس سے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔

نئے پلانٹ کے فعال ہونے سے کمپنی کی سالانہ دودھ پراسیس کرنے کی صلاحیت اٹھارہ کروڑ لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

اس منصوبے سے پاکستان کی ویلیو ایڈڈ برآمدات میں اضافے اور ڈیری کی صنعت کی ترقی میں مدد ملے گی۔