Tuesday, 20 October 2026, 03:56:19 am
 
ڈچ کاروباری وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ
October 19, 2026

نیدرلینڈز کے سفیر Robert-Jan Siegert کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو پاکستان میں ون ونڈو سہولت کاری کی خدمات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔