پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک نے سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری، موثر عمل درآمد اور ترقیاتی اہداف کے ٹھوس نتائج پر مرکوز مضبوط اور بامقصد شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہارجمعرات کے روز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے سکھر حیدرآباد موٹروے ایم سکس کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک کی ساڑھے سینتالیس کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کو سراہا اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے بینک کی مسلسل معاونت کا خیرمقدم کیا۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے پاکستان کی ترقی میں معاونت کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے عزم کا اظہارکیا۔