نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے بروقت ازالے، نظام میں بہتری اور ایف بی آر اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی روابط کے ذریعے انہیں فوری، شفاف اور مناسب ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ وفاقی ٹیکس محتسب ظفر الحق حجازی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم نے شکایات کے ازالے اور ٹیکس نظام کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے سفارشات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔