Tuesday, 27 October 2026, 01:51:23 pm
 
اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 50 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12 فیصد مقرر
October 26, 2026

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ میں پچاس بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے بارہ فیصد کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے آج کراچی میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ستمبر میں گزشتہ اجلاس کے بعد سے اب تک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بحرانوں کے دوران درپیش چیلنجز پر موثر انداز میں قابو پایا۔

گورنر نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔