خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیرمطمئن ہیں۔ پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کےعوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو سیاسی کشمکش نہیں بلکہ صوبے میں امن اور سڑکوں کی بحالی چاہیئے۔ایک شہری نے بتایا کہ پی ٹی آئی والے صرف شر و فساد پھیلانے والے ہیں، امن لانے والے نہیں ہوسکتے۔ شہریوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک شرپسند جماعت ہے جو صرف ملک میں شر اور فساد پھیلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔