کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہدا میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا۔
34 زخمی افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جب کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔