شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا ۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔