Thursday, 24 September 2026, 06:00:17 am
 
ہنگو میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا
September 21, 2026

پشاور: ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے چھ شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق شہید، لیفٹیننٹ شیراز بابر شہید، سپاہی شکیل احمد شہید، سپاہی حمزہ شہید، سپاہی محمد عثمان عزیز شہید اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔

شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ دفاعِ وطن کے لیے شہداء کی لازوال قربانیاں سکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔