Thursday, 24 September 2026, 06:58:13 am
 
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک کر دیے گئے
September 19, 2026

سکیورٹی فورسز کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے کمانڈوز نے نماز فجر کے بعد کارروائی کی، جس میں آخری دو خودکش بمباروں کو نشانہ بنایا گیا، جو پولیس لائنز کمپلیکس کے اندر چھپے ہوئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے پوری کارروائی کی براہ راست نگرانی کی۔