Friday, 02 October 2026, 09:36:45 am
 
خیبرپختونخوا کے شہری بھی نئے صوبوں کے قیام کے حامی
September 26, 2026

ضلع سوات کے رہائشیوں نے چھوٹے صوبوں اور نئی انتظامی اکائیوں کے قیام کی بھرپور حمایت کی ہے۔

انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملاکنڈ ڈویژن پر مشتمل نیا صوبہ قائم کیا جائے تو اس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی انتظامی اکائیوں کے قیام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل انہی کے علاقوں میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔