Friday, 02 October 2026, 08:57:14 am
 
خیبرپختونخواحکومت کی امن وامان کی ابترصورتحال پرمجرمانہ خاموشی،عوام شدیدعدم تحفظ کاشکار
October 01, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شہریوں نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

شہریوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔

شہریوں کے مطابق گزشتہ 13 سے 14 سالوں میں صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، پختون قوم دھوکے کا شکار ہے۔

شہریوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریکوں اور دھرنوں کی سیاست نے صوبے کے معاشی و انتظامی امور تباہ کر دیے۔

شہریوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا پولیس سب سے زیادہ قربانیاں دے رہی ہے۔