Saturday, 22 August 2026, 05:07:27 am
 
ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
August 19, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابقآئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ تئیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تیس

کراچی اٹھائیس

پشاور انتیس

گلگت چوبیس

مری سولہ

اور مظفرآباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورکہیںکہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور پلوامہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس ، لیہہ گیارہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ بیس جبکہ شوپیاں میںانیس ڈگری سینٹی گریڈ۔