فائل فوٹو
کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے اسلامی تعاون تنظیم کے نئے منتخب سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی اور سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد کے نام ایک تفصیلی خط میں اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کے لیے اخلاقی اور سیاسی پناہ گاہ ہے۔
تاہم، ادارے نے نشاندہی کی کہ مسئلہ کشمیر عالمی ایجنڈے پر طویل عرصے سے حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔ ادارے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے، لیکن انہیں اس حق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔