بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج نے آج مسلسل دوسرے روز ضلع سامبا میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
ادھر ضلع کشتواڑ میں کم عمر طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں انصاف کے مطالبے کے لیے آج مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔
انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے پر عوام میں بڑھتے غم و غصے کے باعث جموں کے دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔