Friday, 28 August 2026, 10:41:06 am
 

مزید خبریں

 
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بھارتی جیل میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار
August 27, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سینئر حریت رہنما اور پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت اور بھارتی جیل میں انہیں طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں حکومت پاکستان، دنیا بھر کی حکومتوں اور رہنماؤں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی رہنماؤں اور قیدیوں کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیں۔