Friday, 28 August 2026, 10:39:39 am
 

مزید خبریں

 
مقبوضہ جموں و کشمیر: قابض فورسز نے مزید پانچ کشمیریوں کو گرفتار کرلیا
August 27, 2026

فائل فوٹو

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز نے علاقے کے مختلف حصوں میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید پانچ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اُدھر، کُل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کو سری نگر کے حیدرپورہ میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی قبر پر حاضری دیں اور ان کے پانچویں یومِ شہادت پر عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں۔

ایک بیان میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو مسلسل تحریک دیتی رہیں گی۔