Wednesday, 26 August 2026, 08:22:54 am
 

مزید خبریں

 
یومِ نیلہ بٹ؛ تحریکِ آزادی کشمیر کے اہم مرحلے کے آغاز کا د ن
August 23, 2026

ہر سال 23 اگست کو یومِ نیلہ بٹ تحریکِ آزادی کشمیر کے ایک اہم سنگِ میل کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

17 اگست 1947 کو ریڈکلف ایوارڈ کے تحت گورداسپور بھارت کے حصے میں آنے سے اسے کشمیر تک زمینی راستہ مل گیا، جس کے بعد 23 اگست 1947 کو نیلہ بٹ میں کشمیری مسلمانوں، سیاسی کارکنوں اور سابق فوجیوں کا ایک اہم عوامی اجتماع منعقد ہوا۔

اس موقع پر محض 23 برس کی عمر میں سردار محمد عبدالقیوم خان نے ڈوگرہ ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کا علم بلند کیا اور تحریکِ آزادی کشمیر کا آغاز کیا۔

سردار عتیق احمد خان کے مطابق نیلہ بٹ سے آزادی کی جدوجہد کا آغاز ہوا اور ریاست کے پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا۔

سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان کے مطابق نیلہ بٹ پر ڈوگرہ فوج کے حملے کے دوران کشمیریوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، جس میں متعدد افراد شہید ہوئے۔

بعدازاں سردار محمد عبدالقیوم خان کو نیلہ بٹ سے آزادی کی جدوجہد شروع کرنے پر **مجاہدِ اول** کا خطاب دیا گیا۔

یومِ نیلہ بٹ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں کو یاد رکھنے اور اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ان کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔