Wednesday, 26 August 2026, 09:38:18 am
 

مزید خبریں

 
بھارت کی آبادی سے متعلق پالیسیاں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت اورشناخت کے لیے سنگین خطرہ ہیں،کل جماعتی حریت کانفرنس
August 23, 2026

کل جماعتی حریت کانفرنس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبادی سے متعلق پالیسیاں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت اورشناخت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس ایڈووکیٹ نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے اگست دو ہزار انیس سے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بڑی تعداد میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے مقبوضہ وادی میں آبادی کا توازن بنیادی طور پر تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔