فائل فوٹو
اقوام متحدہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق خوش اسلوبی سے حل کیا جانا چاہیے۔
یہ بات اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں اپنی معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ کا مؤقف بدستور برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔