کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنی مسلسل نظر بندی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندیوں پر بھارتی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے مشکلات اور پابندیوں کے باوجود اپنے آبائو اجداد کی میراث کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔