Monday, 13 July 2026, 04:24:47 am
 
یومِ تکبیر: پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی تاریخ ساز علامت
May 28, 2026

28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ فیصلہ کن دن ہے جسے''یومِ تکبیر'' کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جب پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھایا۔

بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے بعد خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے اور سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے تناظر میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور جراتمندانہ فیصلہ کیا۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان نے اپنے دفاعی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا اور دنیا کی ساتویں جبکہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر اپنی حیثیت منوائی۔

اس تاریخی موقع پر چاغی کی پہاڑیوں سے بلند ہونے والے نعروں نے اس عزم کو مزید اجاگر کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ اقدام نہ صرف قومی دفاع کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی نئی بنیادوں پر استوار کر گیا۔

یومِ تکبیر ہر سال پاکستان کے اسی تاریخی فیصلے، قومی خودداری اور دفاعی استحکام کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔