سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کی ہیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ ''فتنہ الہندوستان''کے بارہ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ضلع سبی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا گیا اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔
ضلع پنجگور اور کیچ میں مزید دوکارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔