Thursday, 26 November 2026, 07:20:25 pm
 
باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد خمیم تین ساتھیوں سمیت ہلاک
November 26, 2026

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی پر مبنی ویڈیو جاری کرنے والا خارجی خمیم عرف رؤف خیبری باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا ہے۔

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے اس آپریشن کے دوران فورسز نے انتہائی مطلوب خارجی خمیم کو تین دیگر خوارج سمیت ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق خارجی رؤف خیبری سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔