Thursday, 26 November 2026, 07:20:23 pm
 
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی
November 25, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر کے لیے ہوگا۔