گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں پائیدار امن برقرار رکھنے ، دہشت گردی کے خاتمے اور سلامتی کے مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔