صدر مملکت کے ترجمان مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پرتگال نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات پاکستان اور پرتگال کے سفارتی تعلقات کے ستتر سال مکمل ہونے کے موقع پر آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان عوامی سطح پر روابط بھی دونوں ملکوں کو قریب لانے اور ان کی دیرینہ دوستی مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔