پاکستان کسٹمز میرین انفورسمنٹ یونٹ گوادر نے ساحلی پٹی سے دور کھلے سمندر میں ایک کارروائی کے دوران چالیس ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل قبضے میں لے لیا ہے۔
خصوصی میرین انفورسمنٹ یونٹ نے سمندری راستوں سے ایندھن کی اسمگلنگ کے حوالے سے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اور وسیع پیمانے پر نگرانی و تعاقب کے بعد "البہار عنبر" نامی ایک لانچ کو روک لیا۔
قبضے میں لیے گئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مالیت چار کروڑ روپے ہے۔