وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد میں نئے کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر اور موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
نئے کنونشن سینٹر کی چوڑائی ایک سو اسّی فٹ ہو گی اور یہ سڑسٹھ ہزار چار سو چوالیس مربع فٹ پر محیط ہو گا۔
اس کنونشن سینٹر میں ایک کنونشن ہال، سربراہان ِ مملکت کیلئے دو لائونج اور دو وی آئی پی لائونج ہوں گے۔
اس نئے کنونشن سینٹر کو آئندہ سال جولائی تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔