Saturday, 28 November 2026, 08:12:39 am
 
صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 27, 2026

صدر آصف علی زرداری نے آج لاہور میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قومی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔