وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب داموں فراہم کرنے کے لیے علاقے کے تمام اضلاع میں سستا بازار قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بازاروں کے قیام کے لیے مناسب مقامات کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی، جہاں حکومت دلچسپی رکھنے والے تاجروں کو عارضی ڈھانچے تعمیر کرکے فراہم کرے گی۔