Saturday, 28 November 2026, 08:24:20 am
 
گورنر خیبر پختونخوا کا پن بجلی کی پیداواری صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور
November 27, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں پن بجلی پیدا کرنے کی وسیع صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ آج پشاور میں پن بجلی ترقیاتی فنڈ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پن بجلی پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور توانائی کی مسلسل پیداوار یقینی بنانے کے لیے ان وسائل کو بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔