Saturday, 28 November 2026, 08:24:19 am
 
راولاکوٹ میں عوام کا تحفظ اور معمولاتِ زندگی کی بحالی اولین ترجیح ہے: آزاد کشمیر اسمبلی ارکان
November 27, 2026

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور راولاکوٹ میں معمولاتِ زندگی کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بندوق کی نوک پر ریاست اور نظام کو یرغمال بنانا قطعی قابلِ قبول نہیں ہے۔

اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی متفقہ قرارداد کے مطابق مسلح عناصر کو کسی بھی صورت ریاست کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔