Friday, 27 November 2026, 01:49:26 am
 
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی
November 26, 2026
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر کے لیے ہوگا۔