Friday, 27 November 2026, 11:38:48 am
 
معروف صحافی اور تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر علی خان کی سترہویں برسی
November 27, 2026

معروف صحافی اور تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر علی خان کی سترہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ اٹھارہ سو تہتر میں وزیرآباد میں پیدا ہوئے۔انہوں نے تحریک پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور برطانوی راج کے خلاف سخت مزاحمت کے باعث قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

انیس سو پینتالیس چھیالیس میں ظفر علی خان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

وہ اردو اخبار زمیندار کے مدیر تھے، جو برصغیر کے مؤثر ترین اخبارات میں شمار ہوتا تھا۔

وہ انیس سو چھپن میں آج کے روز لاہور میں وفات پا گئے اوروزیرآباد میں آسودہ خاک ہیں۔