نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے اور عوام کو سماجی اور اقتصادی شعبوں میں عملی ریلیف فراہم کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ یقینی بنایا جائے۔
وہ اسلام آباد میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تاریخی اہمیت اور وہاں کے عوام کی مسلسل قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے زور دیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نئی تشکیل پانے والی حکومتیں نظم و نسق کے مسائل حل کرنے اور عوام کو خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نئے اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔