آزاد جموں و کشمیر میں راولاکوٹ کے بس ٹرمینل کے قریب کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان کی بلااشتعال فائرنگ سے دو کمسن بچیاں زخمی ہو گئی ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پونچھ ریجن کے ترجمان کے مطابق، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند روزانہ کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں اور شہریوں پر فائرنگ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ماضی میں کئی شہری اور پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
راولاکوٹ کی ضلعی پولیس نے کہا ہے کہ ان مسلح گروہوں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی اور قانون شکنی کرنے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔