Friday, 13 November 2026, 05:46:58 am
 
کوٹلی میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے
November 10, 2026

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے پنجیڑہ بازار میں کالعدم تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان کی بلااشتعال فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

میرپور ریجن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے ارکان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غیر قانونی چوکیاں ختم کرنے میں مصروف تھے۔

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔