آزاد جموں وکشمیر کے ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے کوٹھیاں میں پاک فوج کے زیرِاہتمام مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ میں 1 ہزار سے زائد جانوروں اور پرندوں کاچیک اپ کیا گیا اور انہیں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ جانوروں کے طبی معائنے کے علاوہ ان کے مالکان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔