آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کے اندراج کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اکیس نومبر مقرر کر دی ہے۔
اس ماہ کی پانچ تاریخ کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد کو اپنے متعلقہ تھانوں میں اسلحہ رجسٹر کرانا ہوگا۔
ریاست کے محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اندراج نہ ہونے کی صورت میں اسلحہ ضبط کر لیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ ہدایات آزاد جموں و کشمیر میں غیر قانونی اسلحے کے استعمال اور ترسیل کی روک تھام کیلئے جاری کی گئی ہیں۔