آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے امنِ عامہ اور شہری حقوق سے متعلق قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے۔
قرارداد میں کالعدم کمیٹی سے وابستہ مسلح گروہوں کی پُرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اسمبلی نے واضح کیا کہ کسی بھی مسلح جتھے کو بزورِ اسلحہ راستے بند کرنے کا حق نہیں اور مطالبہ کیا کہ بند راستے فوری طور پر کھولے جائیں اور شہریوں کو بلاخوف گھروں کو واپس جانے دیا جائے۔
قرارداد میں مسلح گروہوں کے خاتمے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔