Monday, 23 November 2026, 02:11:02 am
 
آزاد کشمیر کے عوام کی سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت
November 22, 2026

آزاد کشمیر میں عوام نے سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے متعلق منفی اور گمراہ کن باتوں سے نہ صرف لواحقین بلکہ وطن سے محبت کرنے والے عام شہریوں کے جذبات بھی مجروح ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم فتنہ کمیٹی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے رینجرز کے ڈی ایس آر برکت علی مزاری شہید کیخلاف پروپیگنڈا پھیلانے کی مذموم کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں۔

شہریوں کے مطابق بیرون ملک مقیم بعض نام نہاد صحافی اور عناصر ایسی مہمات کو ہوا دے کر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔