وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیا بیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، جامعات کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
مقررین نے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرز زندگی کو ذیا بیطس سے بچاؤ کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
شرکاء نے صحت عامہ سے متعلق آگاہی کی سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔