Wednesday, 18 November 2026, 12:20:18 am
 
راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے رینجرز کا افسر شہید
November 17, 2026

راولاکوٹ میں شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات پاکستان رینجرز کا ایک افسر شہید ہو گیا۔

آزاد کشمیر پولیس کے مطابق واقعے میں پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کو سر پر گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی افسر کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں فسادی ٹولے کے چار مسلح افراد مارے گئے۔